اسلامی جمہوریہ ایران اورپاکستان کے وزراء خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق میں جنرل سلیمانی کے جلوس جنازہ میں لاکھوں عراقی شہریوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام نے امریکہ کےگستاخ وزیر خارجہ کا جواب دیدیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران علاقے میں کشیدگی نہیں چاہتا تاکید کی کہ علاقے سے باہر کی قوتوں اور فوجیوں کی موجودگی اور مداخلت، خطے میں عدم استحکام، بدامنی اور کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بعض ممالک کی جانب سے دنیا میں بدامنی اور جنگ بھڑکانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس دوسروں کے برخلاف علاقے اور دنیا میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خلیج فارس میں قیام امن و سلامتی سے متعلق ہمسایوں سے تعاون پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مسقط میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
فوٹو گیلری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عمان کے دورے کے دوران اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات اپنے ٹویٹر پیغام میں عالمی برادری سے دنیا کے مختلف ملکوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی بیماری کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔