یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما محمد علی الحوثی نے یمن پر امریکہ اور صیہونیوں کے حملوں کے سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونیوں کو وحشی پن کی علامت قرار دیا ہے۔
یمن کے سینئر سیاسی رہنما محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں روبی مار بحری جہاز کے ڈوبنے کے ذمہ دار برطانوی وزیراعظم ہيں-
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثي نے کہا ہے کہ میں بحیرۂ احمر میں آمد و رفت کرنے والے جہازوں کے عملے کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے یمن کی بحریہ کے احکامات کی رعایت کریں
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شدید ترین اقتصادی دباؤ کے باوجود جنگ و جارحیت اور پروپیگنڈہ مہم سے یمنی قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔
یمن کی قومی حکومت نے ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے سابق سربراہ کی شہادت کی برسی پر ملک کے اندر بننے والی پہلی بختربند گاڑی کی رونمائی کی ہے۔
یمنی تحریک انصاراللہ اور سعودی حکومت کے درمیان ریاض میں مذاکرات کے تعلق سے خلیج فارس تعاون کونسل کی درخواست پر یمنی عہدیداروں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔
یمن کی حکومت کے نگران اعلی نے کہا ہے کہ ہم جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کا محاصرہ جاری رہنے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس نے ملت یمن کے خلاف بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جنگ یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے بیان کی مذمت کی ہے۔
یمن کے صوبے مآرب کے قبائلی عمائدین اور سرداروں نے دارالحکومت صنعا پہنچ کر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے بحیرہ عمان میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کی ڈاکہ زنی کو ناکام بنا دئے جانے کو ایک دلیرانہ اور ذمہ دارانہ کارروائی قرار دیا ہے۔