جنگ کے دوران یمن کی ترقی، پہلی بختر بند گاڑی کی رونمائی+ ویڈیو
یمن کی قومی حکومت نے ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے سابق سربراہ کی شہادت کی برسی پر ملک کے اندر بننے والی پہلی بختربند گاڑی کی رونمائی کی ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ملک کے اندر بننے والی پہلی بختر بند گاڑی کی رونمائی کی خبر دی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر اس گاڑی کی ایک ویڈیو کلیپ شیئر کی جس میں یہ گاڑی کچھ دور چلی اور پھر رکی تو اس سے وہ باہر نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
یمن کی قومی حکومت کے مطابق، اس گاڑی کو ملک کے انجینیئروں نے بنایا ہے اور اعلی سیاسی کونسل کے سابق صدر صالح الصماد کی شہادت کی برسی پر اسکی رونمائی کی گئی ہے۔
19 اپریل سنہ 2018 کو متحدہ عرب امارات کی فوج نے ڈرون سے صالح الصماد کے کارواں کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ ملک کے مغربی علاقے کا معاینہ کرنے گئے ہوئے تھے۔ اس حملے میں صالح الصماد اور 6 یمنی عہدیدار شہید ہوگئے تھے۔