عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کرنے والی کمیٹی نے اس ملک کی عدلیہ کے امور میں واشنگٹن کی مداخلت پر انتباہ دیا ہے۔
عراق کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہروں کی کال دینے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شیعہ مرجعیت نے اقوام متحدہ کی مندوب سے ملنے سے انکار کردیا۔
بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کو بہانہ بنا کر امریکا ان کے ملک پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔
سوڈان کی فوج کے کمانڈر نے ملک میں ایک نئی حکومتی کونسل تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔
دنیا کے چالیس ملکوں اور علاقوں میں چالیس سے زائد جنگوں کا براہ راست ذمہ دار امریکہ ہے، یہ بات ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطے میں بیرونی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراق میں الفتح الائنس کے صدر نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے روابط کی برقراری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بیجنگ بغداد معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی۔
ترکی نے شام کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےشام کے کئی شمالی شہروں پر گولہ باری کی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے انتخابات میں مداخلت کے معاملے میں امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے چھے پڑوسی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ افغانستان کے عوام کی خواہشات اور منشا کے مطابق ہونا چاہیے۔