Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام دنیا کی 298 اہم شخصیات کا خط، غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے مداخلت کی اپیل

دنیا کی 298 اہم اور ممتاز شخصیات نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر غزہ پر غاصب اسرائيل کی جارحیت کی مذمت کی ہے اور غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: دنیا کی 298 اہم اور ممتاز شخصیات نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر غاصب اسرائيلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور غزہ جنگ کو ختم کرانے کے لئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اس خط میں لکھا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اینٹونیو گوتریش کے نام خط میں ان اہم شخصیات نے لکھا ہے کہ غاصب اسرائیلی  فوج غزہ اور غرب اردن میں رہائشی عمارتوں، اسکولوں، ہسپتالوں، مسجدوں، گرجا گھروں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے گزارش اور توقع کرتے ہیں کہ آپ اب ضرورت کے وقت اٹھیں گے اور خون خرابہ کو ختم کرانے میں کوئی دریغ نہیں کریں گے۔

ٹیگس