Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • عراقی سیاستدان عراق کو امریکی غلامی سے آزاد کرائیں: ہادی العامری

عراق کی الفتح الائنس نے اس ملک کے سیاسی اور اقتصادی میدان میں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئےامریکی حکمرانی سے عراق کو نکالے جانے پر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ سے اپنی وابستگی کو ختم کرکے اپنی معیشت کو مستقل بنانے کے لئے کوشش کرنی ہوگی ۔ العامری نے عراقی سیاستدانوں سےمطالبہ کیا کہ وہ جرات کے ساتھ عراق کی معیشت میں استقلال پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہوں اور عراق کو امریکی غلامی سے باہر نکالیں۔

عراق کی الفتح الائنس کے ایک رہنما عائد صاحب نے منگل کو کہا تھا کہ امریکہ کا بدستور عراق کے تھنک ٹینک پر کنٹرول ہے، اور وہ عراق پر دباؤ ڈال رہاہے۔

عائد صاحب نے کہا کہ اس عمل کا جاری رہنا واضح کرتا ہے کہ عراق ابھی بھی باضابطہ طور پر آزاد نہيں ہوا ہے اور امریکہ بدستور اس ملک کے سیاسی فیصلوں پر اثرانداز ہے۔

الفتح الائنس کے سینئر رکن نے مزید کہا کہ ہمیں عراق کے سیاسی حالات کو امریکی مداخلت سے چھٹکارا دلانے کے لئے طویل وقت درکار ہے۔

ٹیگس