کسان تنظیموں نے زرعی اصلاحی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور کہا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی وہ اپنا احتجاج ختم کریں گے۔
ہندوستانی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کے بعد بھی کسانوں نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نریندر مودی کی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کو ختم کرانے کے لئے کسان تنظیموں کے نمائندوں کو مذاکرات کے لئے مدعو کیا تھا جس کے نتیجے میں بات چیت کا پہلا مرحلہ آج انجام پایا۔
ہندوستان میں کسانوں کے مسئلے پر کانگریس نے حکومت سے اپنے کئے گئے وعدوں پرعمل در آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ عالمی برادری طالبان کو نہیں بلکہ حکومت افغانستان کو ہی اس ملک کی قانونی حکومت تسلیم کرتی ہے۔
افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے قیام امن کےحوالے سے عوامی اکثریت کی رائے کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔
افغان سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن ماضی کی غلطیوں سے پرہیز کریں اور افغان عوام کو امن مذاکرات کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔
ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں میں امن کی برقراری کے بارے میں اتفاق رائے کی خبر ہے۔
حکومت افغانستان اور طالبان نے خانہ جنگی کے بحران سے باہر نکلنے کے لئے نئے رابطہ گروپ تشکیل دئے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قومی اتحاد کی راہ میں روڑے اٹکانے اور بیرونی دباؤ سے مقصد کے حصول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔