حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کا سب سے اہم مطالبہ
پاکستانی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس جماعت کا سب سے اہم مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ایک رکن نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی دونوں مذاکراتی ادوار میں اپنی جماعت کے بانی کی رہائی پر زور دیتی رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے 23 دسمبر کے اجلاس کے دوران بانی کی رہائی کو اپنا اولین مطالبہ بتایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 جنوری کے اجلاس میں بھی پی ٹی آئی نے بانی اور دیگر کی رہائی پر زور دے کر اپنی بات کا آغاز کیا جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان کے لیے کتنا اہم ہے۔
جب پوچھا گیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف بانی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر کے بنی گالہ میں نظر بند کرنے پر راضی ہے تو ذرائع نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ان کی مکمل رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ وہ لوگ نظر بندی نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کو مکمل آزادی دلوانا چاہتے ہیں۔