ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کے غرب اردن کے مقبوضہ فلسطین میں الحاق کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے مغربی ایشیا کے ملکوں میں استعمال کے لیے تقریبا چار سو ملین ڈالر کی مشین گنوں کی خریداری کا ٹینڈر اپنی کمپنیوں کو جاری کر دیا ہے۔
ایران کے صدر نے عمان کے بادشاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، مغربی ایشیا کا بحران علاقے کے ملکوں کے ذریعے حل کئے جانے کے بارے میں تیار کئے جانے والے ہر طرح کے منصوبے کی حمایت کرے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے خلیج فارس میں ایران کی مسلح افواج کے بحری گشت کے بارے میں امریکی وزیرخارجہ کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں ایران کو اس بات پر مجبور نہ کریں کہ تہران انہیں انتباہ دے۔
امریکی جریدے نیشنل انٹریسٹ نے امریکا کی جنگِ عراق کے 17 سال پورے ہونے پر اس مسئلے کو اٹھایا اور کہا کہ پالیسی سازوں اور اسٹریٹیجک فیصلہ کرنے والوں کے لئے یہ جنگ اور اس کا نتیجہ آنکھ کھول دینے والا ہونا چاہئے۔
نشرہونے کی تاریخ 23/ 03/ 2020
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد اگرچہ 153,000 تک پہنچ چکی ہے اورمجموعی طور پر پوری دنیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5800 سے تجاوز کرچکی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔
مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کی بعض حکومتوں کی غیر دانشمندی کے نتیجے میں پائی جانے والی جنگ اور ظلم و جارحیت سے فائدہ اٹھا کر سامراجی طاقتوں نے اس خطے میں اپنا تسلط جمانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری ہوا ہے۔