پاکستان: ملک کی سیاسی اور مشرق وسطی کی صورت حال پر آل پارٹیزکانفرنس طلب
Oct ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم نے ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر اور اسی طرح مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ تاہم ابھی تک معلوم نہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو دعوت دی گئی ہے کہ نہیں۔