Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودیہ اسرائیل ممکنہ معاہدے سے صیہونی سیکورٹی حکام پریشان

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی حکام، سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے مخالف ہیں اس معاہدے کو لے کر تشویش میں مبتلا ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے ٹی وی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کے سیکورٹی حکام، سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے پریشان ہیں اور انہوں خبردار کیا ہے کہ اس معاہدے سے ریاض کی ایٹمی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سیکورٹی حکام نے کان نیٹ ورک سے گفتگو میں ایک بار پھر اس امکان کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے سے ریاض کو یورینیم کی افزودگی میں مدد ملے گی۔

صیہونی چینل آئی24 کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی سیکورٹی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیۃتن یاہو کا سعودی عرب کے ساتھ امن کے لیے ویژن ایک نئے مشرق وسطیٰ کی تشکیل پر مبنی ہے تاہم انھوں نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ تعلقات کی بحالی سے "نئے مشرق وسطیٰ" کا منصوبہ وجود میں آئے گا۔ صیہونی حکومت کے سیکورٹی حکام نے امریکہ کی نگرانی میں بھی یورینیم کی افزودگی کے امکان تک سعودی عرب کی رسائی کو مسترد کردیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، سعودی عرب میں حکومت بدل سکتی ہے اور یہ صلاحیتیں نئی حکومت کی طاقت کا حصہ بن جائیں گی۔

 

ٹیگس