Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل مغربی ایشیا میں کشیدگی کی جڑہے: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے صیہونی حکومت کو مغربی ایشیا میں کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بیت المقدس سمیت مقبوضہ سرزمینوں میں فلسطینیوں کی ابتر صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت پورے مغربی ایشیا میں عدم استحکام، کشیدگی اور اختلافات کا اصل مأخذ ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ اگر فلسطین پر صیہونی حکومت کا تسلط جاری رہا تو مغربی ایشیا میں امن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی بحالی میں سلامتی کونسل کی بے عملی پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت فلسطینیوں کو حق خود ارادیت حاصل کرنے کے لئے جد و جہد کا پورا حق حاصل ہے جبکہ فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم ناجائز اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس