Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ مشرق وسطی پر تیل کی اپنی پالیسیاں مسلط نہیں کر سکتا: روس

روس کے انٹیلیجنس کے بیرونی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی پر تیل کی اپنی پالیسیاں مسلط نہیں کر سکتا۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے بیرونی انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ سرگئی نارشکین نے تیل پر اپنی دستاویزی فلم کے بارے میں کہا کہ مشرق وسطی کے ملکوں پرامریکی مفادات کے مطابق پالیسیاں مسلط نہیں کی جاسکتیں اور نہ ہی تیل کی قیمت مسلط کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا چند قطبی نظام کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔ اوپک پلس کے بعض رکن ملکوں نے نومبر میں یومیہ تقریبا بائیس لاکھ بیرل تیل کی پیداوار گھٹانے سے اتفاق کیا ہے۔ اسی طرح روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یک قطبی نظام نافذ کرنے کی امریکی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب یورپی یونین کے سربراہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے غزہ میں انسانی بحران پر اظہارتشویش کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس