Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • چینی اخبارمیں شائع شدہ امریکی مظالم کو عیاں کرتا کارٹون
    چینی اخبارمیں شائع شدہ امریکی مظالم کو عیاں کرتا کارٹون

امریکہ انسانی حقوق کے بہانے طلم کرتا ہے۔ چینی اخبار

چین اخبار پیپلز ڈیلی آن لائن امریکی جرائم کے حوالے سے ایک کارٹون شائع کیا ہے جس میں مغربی ایشیا (مشرق وسطیٰ) میں امریکی کردار کی عکاسی کی گئی ہے۔

ایرنا کی رپورٹ کے مطابق چینی اخبار نے لکھا کہ امریکی انسانی حقوق کے بہانے جرائم انجام دیتے ہیں، امریکہ نے اپنی غنڈی گردی سے مشرق وسطیٰ کو اپنے تسلط میں لے رکھا ہے اور اس مقصد کے لئے اس نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کرکے اس خطے کے لوگوں سے جینے کا حق بھی چین لیا ہے۔

براؤن یونیورسٹی کی تحقیقات کے مطابق افغانستان جنگ میں ایک لاکھ چوہتر ہزار افراد مارے گئے جن میں سے ستائیس ہزار افراد بے گناہ تھے۔ اسی طرح سے بیس سالہ افغانستان جنگ اور امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے دوران چھبیس لاکھ افراد بے گھر ہوکر دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

ٹیگس