خارجہ امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ ان کے ملک نے سعودی اتحاد میں شمولیت کے کسی معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے۔
روس نے شام میں ممنوعہ فضائی علاقے کے قیام کی سخت مخالفت کی ہے۔
شام کے محصور علاقوں کے لئے انسان دوستانہ امدادی قافلے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔
شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں بری فوج کی موجودگی کی بحث تیز ہونے کے ساتھ ہی ترکی کے صدر اور سعودی عرب کے بادشاہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مواقف کو دہرایا-
ایران کے وزیر دفاع جو اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ماسکو کے دورے پر تھے ، روسی حکام کے ساتھ دو روز تک صلاح و مشورے کے بعد تہران واپس آگئے ہیں-
عراقی فوج کے حملے میں داعش کا نمائندہ اور اس گروہ کے متعدد سرغنے ہلاک ہوگئے۔
شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت اور دوسری جارح طاقتوں کی ہر قسم کی جارحیت کے لئے مقابلے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
مصر سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل پطرس غالی منگل کے روز انتقال کر گئے۔ وہ انیس سو بانوے سے انیس سو چھیانوے تک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل رہے۔