پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں منجملہ حیدرآباد، راولپندی اور پیشاور میں غزہ پر غاصب صیہونی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے زبردست مظاہرہ کیا گیا۔
ایران میں ماؤں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کر کے غزہ کے بچوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی۔
فلسطین کے حامی ایک گروہ نے بدھ کے دن امریکی کانگریس کی عمارت میں دھرنا دیتے ہوئے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی استقامت کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کریں۔
لندن میں ہزاروں لوگ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
نیویارک میں غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے گئے۔
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعد ملک گیر ریلیاں نکالیں جن میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار اور غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی گئی۔
فلسطینیوں کی حمایت میں بغداد میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت
فرانس میں غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پیرس میں مظاہرے کئے گئے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے ایسی تمام ریلیوں پر پابندی عائد کی تھی مگر اس کے باوجود ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔