Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف کیا جانے والا احتجاجی مظاہرہ، اس وقت تشدد کی شکل اختیار کر گيا جب صیہونی پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائيل کی شدت پسند کابینہ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے جہاں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی۔
صیہونی ذرائع‏ کے مطابق مظاہرین، نتن یاہو کی برطرفی اور مقبوضہ فلسطین میں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرین قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں حماس کے ساتھ سمجھوتہ طے کئے جانے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس