Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran

یمن کے مختلف صوبوں کے عوام نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ملین مارچ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے ساتھ ہی اس ملک کے چودہ صوبوں کے یمنی شہریوں نے غزہ کے مظلوم باشندوں کی حمایت اور امریکہ و صیہونی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔
یمنی عوام نے اپنی تاریخی ریلی اور مظاہرے کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا جس میں ملت فلسطین کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔ یمن میں صیہونیت مخالف ملین مارچ کے شرکاء نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر خاموشی اور غیرذمہ دارانہ رویہ صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔
یمن کے عوام نے زور دے کر کہا ہے کہ یمن پر امریکہ و برطانیہ کے کسی بھی طرح کے زمینی حملے کا ہزاروں یمنی جیالے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور یمن پر حملہ، اس کی مسلح افواج کی پیش قدمی پر منتج ہوگا۔ یمن کے عوام، گذشتہ ہفتوں میں بھی غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت ميں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرتے رہے ہيں۔

ٹیگس