لندن میں فلسطین حامی یہودیوں کا مظاہرہ
Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
فلسطین حامی یہودیوں نے لندن میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطین حامی یہودیوں کے ایک گروہ نے لندن میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے اجتماع کرکے غزہ میں جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی حمایت، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کئے جانے نیز غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کے مطالبے کی حمایت میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر یہودی مظاہرین نے لندن میں وزارت خارجہ کی طرف جانے والے راستے کو بند کر دیا اور برطانیہ کی حکومت نے اسرائیل کی حمایت بند اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔