برطانیہ کے شیفیلڈ شہر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔
امریکی شہریوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے غزہ کے نہتے شہریوں کے حق میں اور صہیونی مظالم کے خلاف نعرے لگائے
منی پور میں ہجوم نے وزیر اعلیٰ کے آبائی گھر پر دھاوا بولا تاہم سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا۔
غاصب صیہونی حکومت کی انتہاپسند کابینہ اور اس کے متنازعہ اقدامات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات مقبوضہ علاقوں میں مسلسل 38 ویں ہفتے بھی مظاہرے کئے گئے۔
شمال مشرقی شام کے علاقے المالکیہ کے سیکڑوں باشندوں نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور اس کے کرد اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والے وکلاء کنونشن میں نو ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
فرانس اپنے فوجی دستے نائیجر سے نکالنے کےلئے نائیجر کی فوج سے مذاکرات کر رہا ہے جہاں فرانس کے فوج کے انخلاء کےلئے عوامی مطالبات زور پکڑ گئے تھے۔
لیبیا کے مختلف شہروں میں لیبیا کی وزیر خارجہ کی صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں بجلی کے بلوں سے ستائے عوام نے اس بار راولپنڈی میں بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی ہے جب کہ حیدرآباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
جنوبی کوریا میں امن کے لئے سرگرم کارکنوں نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔