Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran

تہران یونیورسٹی کے طلبا اور عوام نے اتوار کی رات صیہونی جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع کیا۔

سحرنیوز/ایران: تہران یونیورسٹی کے طلبا اور عوام نے اتوار کی رات صیہونی جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں برطانیہ کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا جبکہ تہران کے فلسطین اسکوائر پر بھی اسی طرح کا اجتماع کیا گیا اور صیہونی جرائم پر بین الاقوامی اداروں کے ردعمل کا مطالبہ کیا گیا۔
مصلائے تہران میں قرآن مجید کی نمائش کے موقع پر بھی لوگوں نے اجتماع کر کے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور صیہونی جرائم کی مذمت کی۔ آج رات کو بھی تہران کی مسجد ارگ میں صیہونی جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح کے اجتماعات ایران کے مختلف دیگر شہروں میں بھی کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس