تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے (ویڈیو)
نیتن یاہو کے خلاف ہونے والا مظاہرہ سنیچر کی رات پرتشدد ہوگیا جس کے نتیجے میں تل ابیب پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا
سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ پولیس نے کم سے کم دس مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مظاہرین تل ابیب کے کابلان روڈ پر حکومت کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کی رہائی کے لئے فوری اقدام کرنے کا مطابہ بھی کیا۔ اس سے قبل سنیچر کی شام بھی اسرائیلی مظاہرین نے تل ابیب کے قریب واقع رحوفوت کالونی میں بھی نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے۔
صیہونی مظاہرین نے ان مظاہروں میں نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی کابینہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیارحوفوت کالونی کے باشندوں نے موجودہ صیہونی کابینہ کی کارکردگی پرسخت تنقید کی اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی استقامت کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صیہونی حکام کے درمیان سخت اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔