Mar ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • جرمنی اور اردن میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

جرمنی اور اردن میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کر کے غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن اور اردن کے دارالحکومت امان میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے غزہ کے عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی مخالفت میں زبردست مظاہرہ کیا۔ برلن میں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ میں نسل کشی بند کرو اور فلسطین کو آزاد کرو۔
دوسری جانب اردن کے عوام نے بدھ کی رات القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کی اپیل پر سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی سماء کی رپورٹ کے مطابق اردن کے مظاہرین نے غزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور فلسطینی استقامت کی حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ القسام بریگیڈ نے بدھ کی رات القسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد ضیف کا آڈیو پیغام جاری کیا جس میں مسلم امہ اور عالم عرب سے اپیل کی گئی تھی کہ فلسطین کی جانب نکل پڑیں اور مسجد الاقصی کی آزادی میں حصہ لیں۔ درایں اثنا غرب اردن میں رام اللہ کے باشندوں نے بھی استقامت و غزہ کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر استقامت کی حمایت میں نعرے لگائے۔

ٹیگس