Feb ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بن گئے

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئےہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

رائے شماری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔ مجموعی طور پر 148 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ مراد علی شاہ نے 112  اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

سید مراد علی شاہ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما اور سابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید عبداللہ علی شاہ کے صاحبزادے ہیں، وہ بھی 1993 سے 1996 تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

مراد علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ 1962 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔

مراد علی شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں واپڈا سے بطور جونیئر انجینئر کیا اور پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں جامشورو کے حلقہ پی ایس 73 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور یوں ان کا سیاسی کیریئر شروع ہوا۔

وہ 2007 میں اور پھر 2014 کے ضمنی انتخابات میں بھی اسی نشست سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ٹیگس