امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ فی الحال ٹل گیا اور اخراجات کا بل منظور ہو گیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کے عمل نے صیہونی حکام کو جسور بنا دیا ہے
روس کے نائب وزیرخارجہ نے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون میں فروغ کےلئے ایک بہت بڑے اور جدید معاہدے پر عنقریب دستخط ہونے کی خبر دی ہے۔
راس الناقورہ کے علاقے میں صیہونی فوج کی ایک جنگی کشتی 300 میٹر تک لبنانی حدود میں گھس آئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور کینیا میں تعاون کی بہت گنجائش ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کی سطح کو 10گنا بڑھانے پر اتفاق کیا گيا ہے۔
پاکستان کی اقتصادی و معاشی صورت حال کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے ہیں اورپاکستان کو اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
یوکرین کے صدر نے ایک بار پھر قیام امن کے ایک اور منصوبے اور پیش کش کو مسترد کردیا ہے۔
روس نے اعلان کیا ہے کہ اسٹریٹیجک ہتھیاروں کی کمی کے معاہدے، اسٹارٹ کے تعطل کے بارے میں ماسکو کے موقف میں تبدیلی ناممکن ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ابوظبی خطے میں امریکہ کے سمندری اتحاد سے باہر نکل گیا ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے صحت نے علاقائی سلامتی کی سفارتکاری کا عمل آگے بڑھانے کے لئے تہران اور ریاض کا ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔