Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۳
ہیئت پرستی یا Formalism کے حامی ادیبوں کا وتیرہ یہ رہا ہے کہ اشیا، انسان اور دنیا کی حقیقت کو چھپانے اور ہیئت و زبان پرمضمون کی قلعی چڑھانے والی یکسانیت اور عادت سے باہر نکالنے کے لیے، اس کے عدم اور فقدان کا سہارا لیا جائے اور ہر اس چیز کو چیلنج کیا جائے جو عادت اور معمول دکھائی دیتی ہو۔ ان کے مطابق یہ اخلاقی دستور اور مشورہ نہیں بلکہ زمانے کا تقاضہ اور ضرورت ہے۔