• ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا اپنا حکم واپس لیا، کیا ہے وجہ؟

    ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا اپنا حکم واپس لیا، کیا ہے وجہ؟

    Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۲

    امریکا کے صدر نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے نیشنل گارڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ دارالحکومت واشنگٹن سے باہر نکل جائے۔

  • دنیا بھر میں امریکی نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ۔ ویڈیوز

    دنیا بھر میں امریکی نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ۔ ویڈیوز

    Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۸

    امریکہ میں نسل پرستی اور اسکے نتیجے میں سیاہ فاموں پر روا رکھنے جانے والے تشدد کے خلاف تو مظاہرے ہو ہی رہے ہیں، اب دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ان مظاہروں کا دائرہ پھیل گیا ہے۔کینیڈا، جرمنی، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی امریکی نسل پرستی کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی پولیس کے ایک سفید فام افسر نے پچیس مئی کو شہر مینیا پولس میں ایک امریکی سیاہ فام شہری جارج فلویڈ کو بڑے دلخراش انداز میں گلا دبا کر قتل کردیا تھا جس کے بعد ان مظاہروں کا آغاز ہوا ہے۔

  • کان دھرنے کے بجائے لڑنے پہ اتر آئے ٹرمپ! ۔ کارٹون

    کان دھرنے کے بجائے لڑنے پہ اتر آئے ٹرمپ! ۔ کارٹون

    Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۱

    ۲۵ مئی کو امریکہ کی منی سوٹا ریاست میں ایک سفید فام پولیس افسر نے ۴۶ سالہ ایک سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد نسل پرستی، ریاستی دہشتگردی اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف امریکہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو تا حال جاری ہے۔ مگر امریکی صدر ٹرمپ نے مظاہرین کی آواز سننے کے بجائے انہیں ہر ممکن طریقے سے کچلنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد شہروں میں پولیس کے علاوہ فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اب تک دس ہزار سے زائد مظاہرین گرفتار جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

  • اس بار اپنے ہی عوام کے خلاف استعمال ہو رہی ہے امریکی فوج ۔ ویڈیو

    اس بار اپنے ہی عوام کے خلاف استعمال ہو رہی ہے امریکی فوج ۔ ویڈیو

    Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۶

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک میں نسل پرستی، ریاستی دہشتگردی اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف جاری مظاہروں کو کچلنے کے لئے شہروں میں فوج تعینات کی۔

  • سرکوبی کے لئے نامعلوم فورس استعمال کر رہی ہے ٹرمپ انتظامیہ

    سرکوبی کے لئے نامعلوم فورس استعمال کر رہی ہے ٹرمپ انتظامیہ

    Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲

    حکومت واشنگٹن امریکی عوام کے مظاہروں کی سرکوبی کے لئے ایسے پولیس اہلکاروں کو استعمال کررہی ہے جن کی کوئی شناخت نہیں ہے۔

  • امریکا، نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری، 10 ہزار گرفتار

    امریکا، نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری، 10 ہزار گرفتار

    Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۷

    امریکا میں پولیس کے ہاتھوں تشدد کا شکار سیاہ فام نوجوان کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس اب تک 10 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر چکی ہے۔ 

  • امریکی عوام کو ریاستی دہشت گرد کا سامنا ہے: ایرانی پارلیمنٹ

    امریکی عوام کو ریاستی دہشت گرد کا سامنا ہے: ایرانی پارلیمنٹ

    Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۲

    ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

  • امریکی مظاہرین اور گاڑیوں کی جنگ ۔ ویڈیو

    امریکی مظاہرین اور گاڑیوں کی جنگ ۔ ویڈیو

    Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶

    امریکہ میں ملکی سطح پر نسلی بھید بھاؤ اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف جاری مظاہروں کی جہاں اب تک بہت سی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں وہیں پر مظاہرین اور پولیس یا پھر ٹرمپ حکومت کے حامیوں کی گاڑیوں کے مابین ٹکراؤ بھی خوب ہوا ہے۔ ٹکراؤ کی کچھ جھلکیاں اس ویڈیو میں دیکھیں جہاں گاڑیوں سے مظاہرین کو کچلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

  • آگ لگانے والا امریکہ خود سلگ اٹھا! ۔ ویڈیوز

    آگ لگانے والا امریکہ خود سلگ اٹھا! ۔ ویڈیوز

    Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲

    امریکہ میں نسل پرستی، نسلی بھید بھاؤ، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک پچاسوں افراد زخمی جبکہ چار ہزار سے زائد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والوں میں متعدد نامہ نگار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے دسیوں مراکز اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ عجیب بات یہ کہ پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی امریکی پولیس کے تشدد اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • امریکہ میں نسلی بھید بھاؤ عروج پر۔ پوسٹر

    امریکہ میں نسلی بھید بھاؤ عروج پر۔ پوسٹر

    May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۴

    ویسے تو نسلی بھید بھاؤ ہمیشہ امریکہ میں رہا اور اسکا شکار سیاہ فام امریکی باشندے وقتا فوقتاً ہوتے رہے ہیں، مگر کورونا کے آنے سے سیاہ و سفید کے درمیان موجود تعصب کی خلیج مزید آشکار ہو گئی ہے۔