پاکستان نے امریکی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
کشمیری رہنما عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو لے کر سیاسی ایجنڈا پورا کرنے میں بی جے پی کو 70 سال لگے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتا ہے اس لئے کہ نائن الیون کے بعد یہ تعلق یکطرفہ تھا اور امریکہ چاہتا تھا کہ پاکستان امداد کے بدلے اس کی بات مانے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے ہف شیرمال علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔
سری نگر میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکہ 20 برس میں افغانستان کی جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے وہ کیسے یہ جنگ جیت سکتا ہے۔
یمن کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جارح ممالک جنگ ہار چکے ہیں اور اب اپنی عزت بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
عراق کے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی زائرین کے ویزے کی منسوخی کی بھرپور کوشش کریں گے۔
پاکستان کی میزبانی میں اس بار ماحولیات کا عالمی دن دبیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔
نتن یاہو بھی تاریخ کے کوڑے دان میں پہونچ گئے اور ایران پوری سربلندی کے ساتھ میدان میں ڈٹا ہوا ہے۔ یہ بات ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے دائرہ اقتدار سے باہر نکلنے کے بعد کہی۔