Jun ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم اور ایران کے نائب صدر کی ملاقات

ایران کے نائـب صدر نے پاکستان کے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارت کے عمل کو آگے بڑھائے جانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے انقرہ میں ایران کے نائب صدر اول محمد مخبر سے ملاقات کی ۔

انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں جو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر انجام پائی، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے مشترکہ سرحد اور ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پیشین کے علاقے میں سرحدی منڈی کے افتتاح کو دو طرفہ تجارت کے عمل کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم قدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پیشین کے علاقے میں اٹھارہ مئی دو ہزار تئیس کو ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیراعظم کی شرکت سے سرحدی منڈی کا افتتاح ہوا تھا۔

ٹیگس