شہبازشریف کا عمران خان پر حملہ
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی چیئرمین پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا نومئی کے واقعات پر اختتام پر ہوا
سحر نیوز/ پاکستان: کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا کہ نومئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں تاریک ترین دن تھا لیکن اتحادی حکومت کی مشترکہ کاوشوں اور باہمی مشاورت نے ان سازشوں کو دفن کردیاا۔
نہوں نے کہا کہ نومئی کو جس طرح سے عمران نیازی کے جتھوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے وہ تاریخ کا سیاہ باب تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش کے تانے بانے سمندر پار جاملتے ہیں اور سیاسی افراتفری کے باعث پاکستان معاشی ترقی نہ کرسکا۔
شہبازشریف نے کہا کہ جو شخص چار سال تک دوسروں کو چور ڈاکو کہہ کر بلاتا رہا وہ خود کرپشن میں ملوث نکلا اور اس الزام سے بچنے کے لئے اس جلاؤ گھیراؤ کا سہارا لیا۔