مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نیتن یاہو سے عوامی نفرت میں اضافہ
صیہونی حکومت کے میڈیا کے تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں بنیامین نیتن یاہو سے نفرت اور ان کے وزیراعظم رہنے کی مخالفت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عرب فورٹی ایٹ کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اپوزیشن کے اہم رہنما بنی گانٹس کی مقبولیت صیہونی حکومت کے موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے زیادہ ہو گئی ہے اور اگر صیہونی پارلیمنٹ کے انتخابات آج منعقد ہوں تو بنی گانٹس کی پارٹی نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سے آگے نکل جائے گی۔
اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ صیہونی حکومت میں شامل جماعتوں کی مقبولیت کم ہو رہی ہے اور گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں ان کی دس نشستیں کم ہوئی ہیں۔
اس سروے کے مطابق نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی کی مقبولیت کم ہو رہی ہے اور انتخابات ہونے کی صورت میں وہ صرف چھبیس نشتسیں حاصل کر پائے گی ۔