سحر نیوز رپورٹ
ایران، روس اور چین کے مذاکرات کار وفود کے سربراہوں نے پیر کے روز ویانا میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اپنے مذاکرات و تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایٹمی سمجھوتے کو آگے بڑھانے کے بارے میں گفتگو کی۔
پیر کی صبح ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیعد خطیب زادہ نے اہم ملکی و عالمی مسائل پر بریفنگ دی۔
ایران کے مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ہمیں ایک واضح راستے پر گامزن ہونا ہوگا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا میں مذاکراتی ٹیم اور ایران کی پارلیمنٹ کے مابین اچھے روابط ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ویانا میں ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر کہا ہے مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے-