Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۹
ٹوکیو اولمپک ۲۰۲۰ اپنی تمام تر تلخ و شیریں یادوں کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہونچا۔ اس موقع پر ایک خصوصی اور رنگ برنگی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس سال اولمپک کا آغاز ۲۱ جولائی کو ہوا جو ۸ اگست تک جاری رہا۔ امریکہ چین اور جاپان بالترتیب سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والے ممالک رہے جبکہ ایران اولمپک کھیلوں میں شریک ممالک میں ستائسویں نمبر پر ٹھہرا۔ ایران نے مجموعی طور پر ۷ تمغے حاصل کئے جن میں ۳ سونے اور دو دو چاندی اور کانسی کے تمغے شامل ہیں۔