ایران مخالف ظالمانہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے جاری ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور ایک مہینے سے جاری ہے اور اس درمیان ایران و چار جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں کے اعلی مذاکرات کاروں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیاں اپنا اثر کھو چکی ہیں اور وہ اپنے مقصد میں ناکام ہو چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس ملک میں ڈرون کی پرواز پر ایک ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
سحر نیوز رپورٹ
صدر ایران نے روسی پارلیمنٹ ڈوما سے خطاب میں شام میں ایران اور روس کے کامیاب تجربے کو ملکوں کی آزادی و خودمختاری اور خطے میں سلامتی کا ضامن قرار دیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ نے پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کریں۔
ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کے لئے جاری ویانا مذاکرات کے عمل میں تین یوروپی ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ ایران کے سینیئرمذاکرات کار کا اجلاس ہوا۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے، ایران چین پچیس سالہ معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز کو تہران کی اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے واضح کیا ہے کہ پابندیوں اور دھونس دھمکیوں سے ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ ہرگز رکنے والا نہیں ہے۔