سحر نیوز رپورٹ
روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف وفود نے اعلی ایرانی مذاکرات کاروں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
ویانا میں علی باقری کنی اور انریکہ مورا کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔
ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کے آٹھویں دور کا دوسرا مرحلہ آج پیر سے ویانا میں شروع ہورہا ہے۔
ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی نے کہا ہے کہ پچھلے چند روز کے مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں۔
ویانا مذاکرات کی کامیابی کا راز ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ہونے والی مفاہمت میں نہاں ہے، یہ بات ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری نے جامع ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد کہی۔