-
عراق، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہو جانے کے بعد حکومت سازی کی کوششیں تیز ہو گئیں
Jan ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۱عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے محمد الحلبوسی کو ایک بار پھر پارلیمنٹ کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اسپیکر کے تعین کے بعد اب قومی حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
-
عدالت کے متنازعہ فیصلے کے بعد صدر گروہ نے عراق میں اکثریتی دھڑے کی قومی حکومت کا مطالبہ کیا
Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۸عراق میں صدر گروہ کے سربراہ نے عدالت کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تصدیق اور ان نتائج کو کالعدم قرار دیئے جانے کی درخواست کو مسترد کئے جانے کے بعد عراق میں اکثریتی دھڑے کی قومی حکومت کی تشکیل کی ضررت پر زور دیا ہے۔
-
امریکہ مداخلت سے باز آجائے : عراقی انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی کمیٹی کا انتباہ
Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۸عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کرنے والی کمیٹی نے اس ملک کی عدلیہ کے امور میں واشنگٹن کی مداخلت پر انتباہ دیا ہے۔
-
بغداد کے گرین زون میں عوامی مظاہرے
Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۶عراقی عوام نے بغداد کے گرین زون میں مظاہرے کرکے ملک میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عراق، پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان، بعض حلقوں کے نتائج یکسر تبدیل ہو گئے
Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۵عراق کے الیکشن کمیشن نے اکیاون روز کے بعد دس اکتوبر کو ہونے والے ملک گیر پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
-
مزید ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا امکان موجود ہے : الیکشن کمیشن
Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۶عراق کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مزید بیلٹ باکس کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے۔
-
ملک میں قومی اتحاد کے خلاف سازشوں کے بارے میں عراق کے سیاسی رہنماؤں کا انتباہ
Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۷عراق کے الفتح الائنس نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو خراب اور شیعہ آبادی کو دست بگریباں کرنے کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
عراق کے حالیہ انتخابات کی دوبارہ گنتی مکمل
Nov ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۲عراق کے الیکشن کمیشن نے ان انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے جن کے نتائج پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
-
بغداد، پر تشدد مظاہروں کے بعد گرین زون کی صورتحال۔ ویڈیو
Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کی شام بغداد میں ملک کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بول دیا تھا۔ عراقی ذرائع کے مطابق اس حملے میں کم سے کم پانچ مظاہرین جاں بحق اور دوسو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ اس وقت بغداد کے گرین زون سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صورتحال قابو میں ہے۔
-
انتخابات کے نتائج پر معترض مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، سو سے زائد زخمی
Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۵روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے والے مظاہرین جلوس کی شکل میں بغداد کے گرین زون پہنچے اور وہاں خیمے نصب کر کے انتخابی نتائج کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز سے ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 125 زخمی ہوگئے۔