عراق؛ بغداد میں ملک کے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں پر بعض گروہوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
عراق کی تحریک عصائب اہل حق کے سربراہ قیس خز علی نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتخابات کے نتائج میں تبدیلی نہ کی گئی تو وہ ایسے دلائل عدالت کو پیش کر دیں گے جو انتخابات کے باطل ہونے کو ثابت کرتے ہیں۔
عراق کی شیعہ جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے مصطفی الکاظمی کی وزارت عظمیٰ کی مدت میں دوبارہ توسیع سے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
جاپان میں ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے۔
عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما نے عراق میں ایک قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی۔
عراق کے الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز سے تیرہ صوبوں میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھ سے کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
عراق کے عام انتخابات کے نتائج کے خلاف اعتراض و احتجاج کرنے والی جماعتوں اور گروہوں نے عراقی صدر برہم صالح سے ملک میں جاری انتخابی نتائج سے متعلق مسائل کے حل میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض درج کرانے کے لئے اس بار عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے آس پاس گرین زون علاقے میں دھرنا دیا۔
عراق کے الیکشن کمیشن نے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بارے میں دائر کی جانے والی ایک سو اکیاسی شکایات میں سے ، سات شکایت کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے، مذکورہ حلقوں کے نتائج کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ نے انتخابی شکایات کا جائزہ لئے جانے اور انتخابات کی شفافیت پر زور دیا ہے۔