حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات تباہ کردیئے ہیں۔
میڈیا ذرائع نے پیر کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا جاسوس ڈرون طیارہ نیتن یاہو کی خصوصی رہائشگاہ میں داخل ہو کر تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پویلین میں 10ویں روسی بین الاقوامی تکنیکی و فوجی نمائش کے پہلے دن ایران کی دفاعی صنعت خاص طور پر ڈرون طیاروں اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا استقبال کیا گيا ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو ملنے والی نئے ہتھیاروں کی کھیپ میں جدید میزائل اور ڈرون طیارے شامل ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی آئرن ڈوم ایرانی جدید ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی دشمن پناہ گزینوں کی پناہ گاہوں اور ان علاقوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جنہیں غزہ میں لوگوں کے بے گھر ہونے کے بعد محفوظ علاقے قرار دیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں میں یمن کا ایک بڑا ڈرون طیارہ سمندر کی طرف سے نیچی اڑان کے ساتھ تل ابیب میں داخل ہوا اور ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔ اب اس یافا نامی ڈرون کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔
جمعے کی صبح صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ ایک بڑا ڈرون طیارہ سمندر کی طرف سے نیچی ڑان کے ساتھ تل ابیب میں داخل ہوا اور ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے یمن کے ڈرون حملے کو روکنے ميں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔