ڈرون کیریئر جنگي جہاز "شہید بہمن باقری" آئی آر جی سی کی بحریہ فلیٹ میں ہوا شامل
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ شہید بہمن باقری ڈرون کیریئر جنگي جہاز کو سپاہ پاسداران کی بحریہ کی فلیٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔
ایڈمیرل تنگسیری نے بتایا کہ انقلاب اسلامی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر ڈھائی سال کی محنت کا نتیجہ سامنے آیا اور "شہید بہمن باقری" جنگی جہاز کی رونمائی کی گئی جو کہ اسلامی انقلاب کے بعد کے اہمترین اور بہت بڑے بحری جنگی منصوبوں میں شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس جنگی جہاز پر ڈرون طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے مخصوص رن وے بنایا گیا ہے اور یہ ، ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ہینگر سے بھی لیس ہے۔
بیان کے مطابق اس جنگی جہاز پر غوطہ خور اور کمانڈو دستے بھی موجود ہوں گے اور آپریشن تھیئٹر، لیب، دواخانہ سمیت تمام وسائل سے لیس ہسپتال اور اسپورٹس ہال بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے بتایا کہ یہ جہاز جو دورمار میزائلوں سے بھی لیس ہے، ایک سال تک ساحل سمندر سے دور رہ کر کارروائیاں انجام دے سکتا ہے۔
ايڈمیرل علی رضا تنگسیر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون کیریئر جنگي جہاز ، وزارت دفاع اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔