روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ
Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ روس نے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں سے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یوکرین کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے اپنے شبانہ حملوں کی نئي لہر میں یوکرین کے خلاف ترانوے ڈرون حملے کئے جن میں ساٹھ ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔ روئٹر نے یوکرین کی فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چھبیس ڈرون طیارے لاپتہ ہیں اور لاپتہ کا مطلب یہ ہے کہ ان ڈرون طیاروں میں یا الیکٹرانک وسائل کے ذریعے خلل ڈالا گیا ہے یا وہ سقوط کر گئے ہيں۔ ان ڈرون طیاروں سے یوکرین کے نائنتھ زون کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس میں شمالی یوکرین کے چرنیھوف علاقے اور مشرق میں دونتسک علاقے کے رہائشی مکانات اور تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کی ایف کے گورنر میکولا کالاشنیک نے کہا ہے کہ اس حملے میں ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔