سحر نیوز رپورٹ
امریکی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس کی عمارت پر چھے جنوری کو کئے جانے والے حملے کے سلسلے میں اب تک تین سو سے زائد افراد کی شناخت کی جاچکی ہے۔
امریکی صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں یمنی عوام کے خلاف آل سعود کے جنگی جرائم کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر، اس جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے-
امریکی کانگریس کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ انتہا پسند، اس ملک کی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔
امریکی پولیس نے کہا ہے کہ کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا ۔
امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی ذمہ داری امریکا کی سابق ٹرمپ انتظامیہ کو جاتی ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکلنے سے پہلے جوہری معاہدے پر اپنے وعدوں پر مکمل طور پر عمل کیا تھا۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کے حکم کو منسوخ کردیا ہے۔
مجلس خبرگان نے پانچویں دور کے آٹھویں باضابطہ اجلاس کے اختتام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پابندیاں ہٹائے بغیر ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کا نہ صرف یہ کہ کوئی فائدہ نہیں بلکہ ایران کے نقصان میں بھی ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ چونکہ امریکہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکل گیا تھا اس لئے اب امریکہ کو جوہری معاہدے پر عمل در آمد کرنے میں پہلا قدم اٹھانا پڑے گا۔