Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے؛ امریکہ میں ایلن مسک کے خلاف مظاہرہ

امریکہ، کینڈا، اور یورپ کے مختلف شہروں میں ایلن ماسک کے وسیع اختیارات اور حکومتی اداروں کے کارکنوں کو نوکری سے باہر نکالنے کے ان کے اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: مظاہرین نے ایلن ماسک کی ٹیسلا کمپنی کی کاروں کی نمائش گاہوں اور تجارتی کمپنیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے اور ہمارے ملک کو واپس لو۔ بعض مظاہرین ایلن مسک کی سربراہی والے حکومتی کارکردگی کی نگرانی سے متعلق ادارے کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس ادارے کو حاصل اختیارات کے تحت ایلن ماسک نے امریکہ کی فیڈرل حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لئے ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ امریکہ کی نیویارک، فلوریڈا، ماساچوسٹ اور کیلی فورنیا ریاستوں، کینڈا کے شہر ونکوور اور یورپ کے لندن، برلین اور پیرس ان شہروں ميں شامل ہیں جہاں ایلن ماسک کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔

ٹیگس