ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک بار پھر دی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معدنی حقوق امریکا کو واگزارکرنے کا معاہدہ نہ کرنے کے حوالے سے یوکرینی صدر کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگران کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے معدنی حقوق امریکا کو سونپنے کے معاہدے میں لیت و لعل سے کام لیا تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں اور انھوں نے اسی کے ساتھ ولادیمیر زیلنسکی پر زور دیا ہے کہ یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکی کمپنیوں کی دسترسی کے معاہدے پر دستخط کردیں۔

ٹرمپ نے اپنے ایئر فورس ون جیٹ طیارے میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ " میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ یعنی زیلنسکی ،زمین میں وفن معدنیات کے اس نایاب ذخائر کو امریکا کے حوالے کرنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر زیلنسکی ایسا کریں گے تو انہیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ بڑے بڑے مسائل ہوں گے۔