Apr ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف دسیوں ہزار امریکی عوام سڑکوں پر نکل آئے

امریکہ بھر میں دسیوں ہزار افراد نے جمہوریت کی حمایت اور ٹرمپ کی مذمت میں مظاہرے کئے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق دسیوں ہزار لوگوں نے ہفتے کے روز امریکہ کے ایک ہزار سے زیادہ شہروں اور ریاستوں کی سڑکوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف "اپنے ہاتھ بلند کرو" نعرے کے ساتھ احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ ان مظاہروں کا بنیادی مقصد ٹرمپ پر جوابدہ ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا اور ایسے معاملات کو اجاگر کرنا ہے جو امریکہ میں جمہوریت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔بہت سے انسانی حقوق کے گروپوں اور سیاسی کارکنوں نے اس تحریک کی قیادت کی ہے، جس میں ٹرمپ کے قانونی معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، جن میں انتخابات میں مداخلت، مالی بدانتظامی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے الزامات شامل ہیں۔
مظاہرین کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے ملک کے جمہوری استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ صرف امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بارہ ہزار پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔دوسری طرف یہ تحریک صرف امریکی سرزمین تک محدود نہیں رہی، بلکہ کئی یورپی دارالحکومتوں میں مقیم امریکیوں اور بین الاقوامی اتحادیوں کے بھی یکجہتی کے مظاہرے بیک وقت ہوئے۔

ٹیگس