Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، ایران پر لگائي نئي پابندیاں

امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے تحت مزید نئي پابندیاں عائد کردی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران میں موجود چھے چینی کمپنیوں اور دو ایرانی شخصیات پر پابندی عائد کردی ہے۔ ان چینی کمپنیوں پر ایرانی ڈرون کے پارٹس فراہم کرنے کا الزام ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا یہ اقدام، ایران پر زيادہ سے زيادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے تحت انجام پایا ہے اور یہ صدر ٹرمپ کے فرمان سے چار فروری دوہزار پچیس سے ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ ہے۔

امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا پھیلاؤ امریکہ کے اتحادیوں، ہمارے اہلکاروں اور شہریوں کے لئے بدستور خطرہ ہے۔
 

 

ٹیگس