امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس پر امریکی سیاستداں یا سرکاری افسران کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں تین بچوں کے قتل کے خلاف ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں انتہاپسند مظاہرین نے اسلام مخالف نعرے لگائے اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی نماز کے بعد خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری کو شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی انسداد دہشت گردی کی فورس سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے 21 مئی سے 5 جولائی تک دہشت گردوں کے خلاف 79 کارروائیاں کرکے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
صیہونی فوج نے غزہ پر آج بھی اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے جس کے دوران متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہيں جبکہ غرب اردن میں اب تک ہزاروں فلسطینی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
ہیمنت سورین نے عدالت سے ضمانت ملنے اور جیل سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وزارت اعلی کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔
نیویارک کی پولیس نے 4 جولائی کو امریکہ کی یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر امریکی پرچم نذر آتش کرنے کے جرم میں 37 اسرائیل مخالف مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔