ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران حان اور دیگر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
یوٹیوبر اور اینکر عمران ریاض خان کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ہندوستان کی ریاست منی پور میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا ہے اور ریاستی حکومت نے ضلع جریبام میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع چمن میں حالات معمول پر نہ آسکے جہاں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے جب کہ چمن دھرنے کے شرکا کا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے باہر دھرنا بدستور جاری ہے۔
امریکی پولیس نے فلسطین کے حامی متعدد طلبا کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاس انجلس کی پولیس نے یو سی ایل یونورسٹی کے احاطے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطین کے مظلوم عوام کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کے اجتماع پر تشدد کرکے ان کو سرکوب اور منتشر کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو کئی ماہ کی قید کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں عام ہڑتال کی کال دی ہے۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے جنگ غزہ مخالف امریکی طلبا کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاریخ کےدرست سمت میں کھڑے ہیں۔
حالیہ دو ماہ کے دوران امریکی پولیس چالیس یونیورسٹیوں کے دو ہزار سے زائد طلبا کو حراست میں لے چکی ہے۔