Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کوگرفتار کیا جائے: اقوام متحدہ کا پولینڈ سے مطالبہ

اقوام متحدہ کی رپورٹر نے پولینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بن یامین نیتن یاہو اس ملک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے۔

سحر نیوز/ دنیا: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹر فرانچسکا آلبانیزه نے پولینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس ملک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کرنے میں لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔

فرانچسکا آلبانیزه نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک ایسے افراد کو گرفتار کریں جن کے لیے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے تقریباً 50 دن قبل جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں  صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت کے سابق وزیرجنگ گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

نیتن یاہو، جو پولش نژاد ہیں 16 دن بعد آشویٹس کے پروگرام میں شرکت کے لیے پولینڈ کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم پولینڈ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کریں گے اور نیتن یاہو کو اپنے ملک میں گرفتار نہیں کریں گے۔

ٹیگس