روس نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات متاثر ہوں گے۔
امریکہ کے سابق صدور جمی کارٹر اور باراک اوباما نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو امریکی تاریخ کی ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم اور جرمن چانسلر دونوں نے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب فرانس کی بڑی سیاسی جماعت سوشلسٹ پارٹی نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے اخراج کو یورپ کی سفارتی ناکامی قرار دیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان نے جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے اخراج کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے اعلان کے بعد ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک بیان میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کی تازہ ترین دھمکیوں اور ایران مخالف بیانات کو انتہائی پست اور گھٹیا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ میں ایرانی عوام کی طرف سے ٹرمپ سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ مسٹر ٹرمپ تم کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
یورپی یونین، یورپی حکام، روس اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جامع ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔