امریکی شہر میامی کے مضافات میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی کانگریس میں یوکرین کے لئے بڑی فوجی امداد کا بل جلد منظور کر لیا جائے گا ۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ یوکرین میں یورپ شامل نہیں ہے ۔
ایسے میں جبکہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے فوجی ساز و سامان کی اشد ضرورت ہے ، کی ایف کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کے بارے میں ریپبلکنز کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر کی ایف کو امریکی امداد نہ پہنچی تو اس ملک کی فوج روس کے مقابلے میں پسپائی پر مجبور ہوجائے گی۔
لتھوانیا کی وزير اعظم اویکا سیلینا نے نیٹو کے فوجی ، یوکرین بھیجنے پر مبنی فرانس کی تجویز کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ مغربی ممالک کو چاہئے کہ کی ایف کے لئے ہتھیار بھیجنے کے سلسلے میں اپنی توجہ ٹی آر ایکس پر مرکوز رکھیں ۔
امریکی فضائیہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بحرالکاہل میں ایک ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ کیا گیا ہے۔
جینیوا میں ایران کے سفیر اور نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران، ترک اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گيا ہے۔
جرمنی نے ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ شائع کرکے دعویٰ کیا ہے کہ روس دوہزار چھبیس تک مغرب کے ساتھ ایک بڑی لڑائی کی تیاری کر رہا ہے۔
یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جو کئی اجلاس کے انعقاد کےمقصد سے واشنگٹن میں ہیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہےکہ اس جنگ کے نتائج کا تعین اس موسم بہار اور موسم گرما میں کیا جائے گا۔